275

انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لو ئر چترال کا اجلاس،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے ملازمین کو جلد ازجلد بائی فارکیٹ کرنے کا مطالبہ

ہفتہ2اکتوبر کو انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لو ئر چترال کا ایک اہم میٹنگ گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں زیر صدارت عبدالغنی منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ بائی فارکیشن کے حوالے سے اپر اور لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ کیڈر ملازمین کو درپیش مسائل پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ 1973 کے ائین اور سروس رولز کے مطابق اپر اور لوئر ڈسرکٹ ایجوکیشن کے ملازمین کو جلد ازجلد بائی فارکیٹ کیا جائے تاکہ دونوں ڈسٹرکٹ کے ملازمین میں پائی جانی والی بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ہو سکے۔ جن ملازمین کے دستاویزات قانون کے مطابق لوئر چترال میں ہیں انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں