Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ واپس لیا جائے گا۔ ترجمان پی ایم ایل(ن) نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ترجمان پی ایم ایل (ن) نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی سمری پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر سمری گورنر خیبر پختونخواہ کو اکتوبر 2015میں بھیجی تھی۔آئین کے ارٹیکل 246اور247کے تحت متعلقہ گورنر پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ایسی سمری کو منظوری کیلئے صد رپاکستان کو بھیجے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے لئے سمری گورنر کو بھیجتے وقت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ایسانہ کرکے پی ٹی آئی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا پی ٹی آئی اور اُن کے حلیف پارٹی جماعت اسلامی جو کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاسی نمائندگی رکھتی ہے۔اس اہم معاملے پر بے خبر رہنا اور سمری بھیجتے وقت اگرانہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے یہ سوال اور گلہ پی ٹی آئی حکومت سے کرنا چاہیئے۔ایکٹ کی حتمی منظوری کے بعد سیاست چمکانے کی کوشش کو عوام جانتی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) اس ایکٹ کو واپس لینے کے لئے پارٹی رہنما امیر مقام کی قیادت میں سرگرم ہے۔امید ہے بہت جلد ایکٹ واپس لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button