Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چار روزہ جشن قاقلشٹ14اپریل سے شروع کرنے کااعلان /بنیادی ممبروں کونظراندازکرپرکچھ لوگوں کا ڈی سی چترال سے ملاقات

چترال(ڈیلی چترال نیوز) گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ جشن قاقلشٹ 14اپریل2016کو شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اس حوالے سے بدھ کے روز بونی میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین قاقلشٹ کمیٹی مختار احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں جشن کے حوالے باہمی گفت وشنید کے بعداجلاس میں شامل شرکاء نے ایم پی اے سردار حسین ،ایم پی اے بی بی فوزیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد ورائچ کا جشن قاقلشٹ کے منعقد کرنے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ناظمین اور کونسلر نے شرکت کی۔جشن 14اپریل سے17 اپریل تک جاری رہے گا۔ٹاس 12اپریل2016بوقت 10بجے مختار ہاؤس میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جشن میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے ذیل کمیٹی ممبران سے رابطہ کریں۔
جشن قاقلشٹ کے مقررہ تاریخ کی خبرسنتے ہی کچھ لوگوں پرمشتمل ایک وفد(ر)صوبیدارمحمدہاشم چرون کے زیرقیادت ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد ورائچ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم جشن قاقلشٹ کمیٹی کے بنیادی ممبران ہیں۔مگرمنتخب چیئرمین قاقلشٹ کمیٹی مختار احمدلال متعلقہ لوگوں سے باہمی گفت وشنید کے بغیربنیادی ممبروں کونظراندازکرکے چندغیرمتعلقہ لوگوں کے ساتھ مل کر4روزہ جشن قاقلشٹ کے تاریخ کا فیصلہ کیاہے ۔یہ فیصلہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے ۔ ذرائع کے مقابق ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد ورائچ نے وفدکی رائے سننے کے بعددونوں گروپوں کوایک ساتھ بیٹھاکرہاہمی فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے اورجمعرات کے روزباہمی گفتگوکیلئے ڈی سی ہاوس چترال میں دونوں گروپوں کو طلب کیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button