396

آغا خان میڈیکل سینٹر گلگت میں جدیدسی ٹی سکین مشین کا افتتاح

صدر اسماعیلی نیشنل کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی، صدر اے کے یو ، ڈائریکٹر ہیلتھ اے کے ڈی این اور سی ای او آغاخان ہیلتھ سروسز پاکستان اور ایڈمنسٹرٹر آغاخان ہیلتھ سروسز جی بی اینڈ چترال ساجد حسین نے آغاخان میڈیکل سینٹر گلگت میں جدید سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر حافظ شیر علی صدر اسماعیلی نیشنل کونسل برائے پاکستان نے کہا  کہ  جی ایم سی میں جدید سی ٹی سکین مشین کی سہولت سے گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاقے میں ہی بہتر تشخیص کے مواقعے میسر ہونگے۔

آغاخان ہیلتھ سروسز پاکستان کے سی ای او اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مزید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آغاخان میڈیکل سینٹر چھلمس داس کو توسیع دے کر 130 بیڈ ہسپتال تعمیر کرنے کا کام جاری ہے

اور بہت جلد ہسپتال کی عمارت مکمل ہوگی اور یہاں کے مریضوں کو بھی بڑی شہروں کے ہسپتالوں کی طرح جدید طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

نیوزبائی کے ٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں