357

گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں میں کٹوتی کردی گئی

گلگت: گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں میں کٹوتی کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فنانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی معلومات کے مطابق یوکرائن سے گندم پاکستان لائی جاتی ہے ۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی بوریوں کا کوٹہ 15 لاکھ سے بڑھا کر 16 لاکھ کر وایا تھا برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں کو زمینی راستے بند ہونے سے قبل ہی ایڈ وانس میں گندم پہنچائی جاتی ہے ۔ ہر ماہ وفاقی فنانس ڈویژن سے پاسکوکوگندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا خط لکھا جاتا ہے پاسکو خط میں تحریر شدہ تعدادکے مطابق گندم کی بوریاں فراہم کرنے کا پابند ہے ۔ گندم کی بوریوں میں کٹوتی کی وجہ سے عوام کو گندم و آٹے کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں