اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیرمین دوردانہ شاہ مرحوم، سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی مستوج یورمست قبول مرحوم، صاحب گار کی والدہ ماجدہ مرحومہ، پرنس سلطان الملک کے والد مرحوم اور انجینئر مقبول کی والدہ ماجدہ مرحومہ کے روح کی ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ تعزیتی پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدرامیراللہ کی صدارت میں ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ڈسٹرکٹ کابینہ کے ارکان کے علاوہ مختلف ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، جیالے، ورکرز، ممبر صوبائی کونسل سردار حسین اور صدر پی ایل ایف سراج علی خان ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیے اور پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو خاندان کی پاکستان اور خصوصاً چترال کیلئے بہت زیادہ گران قدر خدمات ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے پاکستان کی بقاء اور جمہوریت کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی اور ان کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔ اس موقع پر صدر امیراللہ صاحب، جنرل سیکرٹری جناب حمید جلال، ممبر صوبائی کونسل جناب سردار حسین، صدر پی ایل ایف جناب سراج علی خان ایڈوکیٹ، نائب صدر پرویز لال، خلیل اللہ، رحمت سلام لال، مرسلین ، اقبال مراد، وقار علی خان، سید صلاح الدین، نصر اللہ، شجاعت علی، قاضی ممتاز حسین، عطاواللہ جان عسکری کی علاوہ سید کوثر علی شاہ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپر چترال نے بھی خطاب کیا۔