267

ادبی ثقافتی تنظیم قلم قبیلہ چترال کی سالانہ جنرل میگنک۔تشکیل نو اور مشاعرہ۔

قلم قبیلہ چترال کی سالانہ جنرل میٹگ 31دسمبر 2021 کو ناٸب صدر قلم قبیلہ چترال معروف شاعر یوسف فرھاد کی رھاٸش گاہ سنگور چترال میں منعقد ہوا کمپیرنگ سعادت حسین مخفی نے کی معروف ادب دوست شخصیت فخرالدین مہمان خاص جبکہ افضل اللہ افضل صدر مخفل کی نشست پر براجمان تھے ۔ تلاوت کلام الہی کے بعد صدر قلم قبیلہ چترال ذاکر محمد زخمی اور دیگر جملہ کابینہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اٸندہ سال کے لۓ تنظيم نو کرانے کا اعلان کرتے ھوۓ اپنا استعفی پیش کیا۔ حاضر ممبران نے باری باری اظہار خیال کی اور سابقہ کابینہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ھوۓ مختصر ردوبدل کے ساتھ اٸندہ سال کے لٸے اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ معروف شاعر ذولفقار حیات زلفی، حفیظ اللہ امین اور صاحب ولی آسرا کو نٸی کابینے میں شامل کی گٸ۔ اور اتفاق راۓ سے ذیل کابینہ تشکیل پایا۔
سرپرست اعلی افضل اللہ افضل
صدر ذاکر محمد زخمی
سنٸیر ناٸب صدر فضل الرحمان شاھد
ناٸب صدر یوسف فرھاد
ناٸب صدر دوم ذولفقار حیات زلفی
جنرل سکریٹری سعادت حسین مخفی
ڈپٹی جنرل سکریٹری حفیظ اللہ امین
جواٸنث سکریٹری علاوالدین عرفی
فنانس سیکریٹری جمشید حسین عارف
پریس سیکرٹری سرور خان سرور
سرپرست شعبہ ثقافت صاحب ولی آسرا
دوسری نشست مخفل مشاعرہ کی ھوٸی جس کی کمپیرنگ علاوالدین عرفی نے انجام دی اور چترال بھر سے شعرا ٕ نے کلام پیش کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں