532

چترال شہر سے ملحقہ سیاحتی مقام برموغ لشٹ کے قریب ایک ٹیلی فون کمپنی کے گارڈ روم میں دو نوجوان مردہ حالت میں پائے گئے

چترال (بیورو رپورٹ ) اتوار کی شام چترال شہر سے ملحقہ سیاحتی مقام برموغ لشٹ کے قریب ایک ٹیلی فون کمپنی کے گارڈ روم
میں دو نوجوان مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ چترال پولیس کے مطابق نوجوانوں کی عمر چوبیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے ۔جن کی شناخت عبد الودودولد تاج محمد ساکن چیوڈوک چترال اور سلمان ولد لیاقت ساکن سین لشٹ چترال کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال منتقل کردیا ہے ۔ موت کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی ہے ۔
لقمہ اجل بننے والے نوجوان پکنک منانے برموغ لشٹ گئے ہوئے تھے لیکن اچانک برفباری کے نتیجے میں وہ واپس نہ آ سکے اور گارڈ روم میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے اور یہ حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت کی بڑی وجہ سخت سردی ہوسکتی ہے۔
لاشوں کی پوسٹ مارٹم پیر کے روز کی جائے گی جس کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں