317

گلگت پولیس کی 1 ماہ میں کامیاب کارروائیاں,شہر و دیگر مضافات میں ناکے بھاری اسلحہ, چرس,شراب برآمد, کئی ملزمان گرفتار,

گلگت(جنرل رپورٹر)گلگت پولیس کی 1 ماہ میں کامیاب کارروائیاں,شہر و دیگر مضافات میں ناکے بھاری اسلحہ, چرس,شراب برآمد, کئی ملزمان گرفتار, جبکہ چابی چور ٹمپرنگ و کالے شیشوں والی گاڑیوں بغیر ہیلمٹ بغیر کاغذات و ٹمپرنگ موٹر سائیکلوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری گلگت پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں اور ناکوں کے دوران اسلحہ، دیسی شراب، چرس اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ گلگت شہر کے اندر غیر رجسٹرڈ، ٹیمپر، چوری شدہ اور مختلف کاروائیوں میں ملوث گاڑیاں موجود ہیں جن کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو? کہا کہ گلگت شہر میں پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے ایسے میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ٹریفک وارڈن اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے اس حوالے سے جگہ جگہ ناکے لگائے جا رہے ہیں جہاں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اس دوران گاڑیوں کے فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں غیر ضروری لائٹس کو بھی اتارا جا رہا ہے جبکہ بغیر کاغذات، غیر رجسٹرڈ، ٹیمپر اور چوری شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اور گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گلگت کا کہنا تھا کہ مشکوک گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے جس کے دوران اسلحہ، چرس اور دیسی شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جاری ہے۔ اسحاق حسین نے مزید بتایا کہ 10 دسمبر سے اب تک 36 ٹیمپر گاڑیاں، 6 مختلف وارداتوں میں ملوث گاڑیاں، 11 عدد مختلف قسم کا اسلحہ، 6 کلو گرام سے زائد چرس اور 5۔5 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران 17 ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کی 5551 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 487450 روپے کے ٹریفک چالان ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ عوام گاڑی لیتے وقت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے گاڑی کی مکمل ویریفیکیشن کروا لیں اور پھر گاڑی کی رقم ادا کریں تاکہ بعد میں کسی مسئلے کا شکار نا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر بھر سے غیر قانونی گاڑیوں کو ختم کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں