357

گلگت بلتستان میں گندم کی 80 فیصد پسائی کینام پر فلور ملز 85فیصد پسائی کر کے گندم بچاتے ہیں جس سے عوام کو آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہےچیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ محمد ایوب وزیری

گلگت(پ ر) چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ محمد ایوب وزیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاع گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجود نہیں وہاں کے کوٹے کی گندم کو پسائی کے لئے دوسرے اضلاع میں لے جا نے کے لئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی اجازت لینا ہو گی  اور انتظامیہ کی جانب سے نامزد ٹیم کی سرکردگی میں   گندم ایک ضلعے  سے دوسرے ضلعے میں لیجا کر پسائی کرا کے واپس لائی جا? گی تاکہ بین الاضلاع ترسیل کے دوران آٹا اور گندم کی سمگلنگ کا مکمل خاتمہ یقینی ہو۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی 80 فیصد پسائی کینام پر فلور ملز 85فیصد پسائی کر کے گندم بچاتے ہیں جس سے عوام کو آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے صوبے میں آئندہ فلور ملز 95فیصد پسائی کرنے کے پابند ہونگے تاکہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اضافی آٹے کی دستیابی یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجودہ نہیں ان اضلاع کے کوٹے کی گندم  پسائی کے لئیدوسرے اضلاع لیجاتے ہو? سمگلنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہو جاتی ہے ایک ضلعے کا سول سپلائی آفیسر دوسرے ضلع میں جا کر فلور مل میں پسائی کے عمل کی نگرانی کرنے کا مجاز نہیں ہے فلور ملز میں ناقص نگرانی کی وجہ سے علاقے میں گندم اور آٹے میں ہیرا پھیری کے باعث لوگوں کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں