342

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے عہدے سے مستعفی ہونیکافیصلہ کرلیا وہ اپنا استعفیٰ شہبازشریف کے وزیراعظم بنتے ہی پیش کریں گے انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کی واضح ہدایت کردی ہے انہوں نے عمران خان کو یقین دلایاہے کہ وہ حکم عدولی نہیں کریں گے ذمہ دارذرائع نے بتایاہے کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے فوراً بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون مستعفی ہونگے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے 30 ستمبر 2018 کو حلف اٹھایاوہ تین سال 6 ماہ سے گورنرکے عہدے پرفائز ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ راجہ جلال کے معاملات طے ہونیکی صورت میں وہ گورنر کے عہدے پر برقراررہ سکتے ہیں گورنر کے بھائی راجہ جعفرعلی خان سے مسلم لیگ ن کے اہم لوگوں سے گہرے مراسم ہیں وہ گورنر اورمسلم لیگی عہدیداروں کے درمیان رابطے کیلئے پل کاکردار ادا کررہے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کیساتھ گورنر کے بھائی کی ہونے والی ملاقاتوں میں تاحال کسی قسم کی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے یوں وہ پیر کے رو زتک اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں