Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام چترال کے ضلعی قائدیں کی بحالی کے بعداپنی پارٹی کی سرگرمیاں بونی سے شروع کیا

چترال(شہزاہ احمدشہزاد) جمعیت علماء اسلام چترال کے ضلعی قائدیں کی بحالی کے بعداپنی پارٹی کی سرگرمیاں بونی سے شروع کیا۔اس سلسلے میں پہلااجلاس گذشتہ روزبونی میں منعقدہوا۔جس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرقاری عبدالرحمن قریشی،ضلعی جنرل سیکرٹری نائب ناظم ضلع چترال مولانا عبدالشکور،تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانامحمدیوسف،تحصیل نائب ناظم مستوج فخرالدین ،موڑکھو،تورکھواورمستوج سے جمعیت علماء اسلام کے عہدداراورورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ضلعی قائدین کی بحالی پر جماعت کے عہدداروں نے صوبائی ومرکزی قیادت کوخراج تحسین پیش کیا۔ضلعی امیرقاری عبدالرحمن قریشی اور،ضلعی جنرل سیکرٹری نائب ناظم ضلع چترال مولانا عبدالشکورنے کہاکہ جمعیت علماءایک  نظریاتی جماعت ہے چترال میں جماعت کے عہدداروں کویقین دہانی کرتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام اپنی طے کردہ پالیسیوںکے مطابق چلتی رہے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیت علماء اسلام اگلے سال جمعیت کی سوسالہ اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں کواگاہ کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button