Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایس آر ایس پی کی طرف سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کے لئے مختلف تربیتی پروگرامات کا انعقاد

چترال (نامہ نگار) CDLDسرحد رورل سپورٹ پروگرام نے گذشتہ دنوں کوشٹ، موڑکہو اور شاگرام اور چرون وارڈ سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کیلئے مختلف تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق CDLDپروگرام کے تحت ایس آر ایس پی نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیہی تنظیمات یعنی سی بی اوز کے لئے کمیونٹی منیجمنٹ، لیڈر شپ منیجمنٹ ٹریننگ کے علاوہ مختلف منصوبوں کے کامیاب دیکھ بھال کے لئے قائم کمیٹیوں کو بھی نگہداشت اور دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کا اہتمام کیا جسمیں کوشٹ، موڑکہو، شاگرام، بونی اور ریشن کے تنظیمات نے شرکت کیں۔حکومت کے پالیسی کے تحتCDLDپروگرام میں حکومت کی طرف سے مقامی تنظیمات کو مختلف منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کئے جارہے جن میں اکثر سیلاب سے متاثرہ منصوبوں کی بحالی اور سیلاب سے بچاؤ کی سکیمیں شامل ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کی ابتدائی سروے اور اسٹیمیشن کے علاوہ متعلقہ علاقوں میں مقامی لوگوں کے تنظیموں کی تشکیل کا کام SRSPنے انجام دی ہے۔ حالیہ تربیتی پروگرامات ان تنظیمات کو مزید فعال بنانے اور مختلف اداروں کیساتھ رابطہ کاری کرنے اور مقامی مسائل کے حل کے سلسلے میں تنظیموں کے کردار کو مستحکم بنانے کے سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
تربیتی پروگرام کے اختتام میں کوشٹ سے ممبر ضلع کونسل غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ممبر تحصیل کونسل انعام اللہ ، معروف سماجی کارکن مستنصرالدین ، میڑپ سے یوتھ کونسلر عبدالوسیع نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے تربیتی پروگرامات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مقامی تنظیمات کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے میں ایس آر ایس پی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے شرکاء تربیت پر زور دیا کہ وہ معلومات اور آگاہی کو آگے پھیلائیں تا کہ تنظیمات فعال ہوں۔ مقررین نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سی ڈی ایل ڈی کے تحت بحالی کے اسکیموں کے لئے فنڈ کا اجراء بلا تاخیر کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button