467

غذر چترال روڈ منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے/جنرل مینیجر این ایچ اے گلگت انجینئر محبوب ولی

جنرل مینیجر این ایچ اے گلگت انجینئر محبوب ولی نے واضح کیا ہے کہ غذر چترال روڈ منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ہم نے تاریخ میں پہلی بار لینڈ ایکوزیشن کا کام مکمل ہونے سے قبل ہی 75 کروڑ روپے لینڈ کمپنسیشن کی مد میں جاری کر دیئے، 50 کروڑ غذر جبکہ 25 کروڑ گلگت کے متاثرین کے لئے مختص کئے گئے ہیں غذر میں لینڈ کمپنسیشن کی رقم ضلعی انتظامیہ نے اپنے سٹاف جو کہ لینڈ ایکوزیشن میں این ایچ اے کے ساتھ کام کر رہا ہے کے لئے ٹی اے ڈی اے اور دیگر اخراجات کی ادائیگی تک لینے سے انکار کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات دینا صوبائی حکومت کا کام ہے۔ اس مقصد کے لئے بھی این ایچ اے نے ذمہ دار حکام کو سفارشات پیش کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ غذر چترال روڈ منصوبے کے حوالے سے این ایچ اے تاخیری حربے استعمال نہیں کررہا بلکہ ہمارا سٹاف تیزی سے لینڈ ایکوزیشن اور دیگر ذمہ داریاں دن رات انجام دے رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ منصوبے پر بہت جلد کام شروع ہو اور متاثرین کو جلد از جلد معاوضے مل سکیں جنرل منیجر محبوب ولی نے مزید کہا کہ بہت جلد غذر چترال روڈ منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا جس کے لئے تمام تر تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں