وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر جی ایم (این ایچ اے)،محکمہ بیت المال کے حکام اوردوسروں نے انجینئرفضل ربی جان کے ہمراہ ریشن اور مستوج پل کاتفصیلی جائزہ لیا

چترال(پریس ریلیز )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر جنرل منیجرنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)،محکمہ بیت المال کے حکام ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال راب نوازخان اوردوسروں نے پی پی پی لوئرچترال کے صدرانجینئرفضل ربی جان کے ہمراہ ریشن اور مستوج پل کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے علاقے کےعمائدین سے تفصیلی گفتگوکی ۔انہوں نے کہاکہ ہے گلگت ، لاسپور اور یارخون وادی کو چترال سے ملانے والا مستوج پل ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندہوگیاہے جوانتہائی تشویشناک ہے ۔ اس وقت دریاکی بہاؤ زیادہ ہے پل کے متاثرہ حصے میں پتھربھرنے سے پانی کوقابونہیں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ این ایچ اے حکام فوری طورپر ٹھیکہ دارہائیرکرکے جس میں مقامی لوگوں کارائے بھی شامل کرکے ٹریفک بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔این ایچ اے اورمحکمہ بیت المال کے ذمہ داروں نے اپر چترال کے متاثرہ علا قہ ریشن کے متاثرین کی ہرطرح تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے سڑکوں اورپلوں کی مرمت فوری کرنے کی تسلی دی