Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال،امتحان دینے کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا شکریہ۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ڈگری کالج چترال کے بی اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے 180طلباء نے ایک اخباری بیان امتحان دینے کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سابق کمشنر سلطان وزیر،قاضی فیصل سعید اور عالم زیب ایڈوکیٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے اُن کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے سیلابوں اور زلزلہ کے وجہ سے وہ کلاسوں سے غیر حاضر ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ کی طرف سے اُنہیں امتحان دینے کی اجازت نہیں مل رہی تھی اور اُن کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اُنہوں بہت کوشش کی مگر اُن کوشش کام نہ آسکی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے پر اُنہوں نے ہمارا مسئلہ حل کیا جس پر ہم180طلباء اُن شکر گذار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button