296

دریا کی بہاو اور طغیانی سے ریشن اور شادیر کے مقام پرسینکڑوں ایکڑ آراضی دریا برد ہوچکے ہیں سید شیر حسین

چترال /پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال ہیڈ کوارٹر بونی کے صدر سید شیر حسین  ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ دریا کی بہاو اور طغیانی سے ریشن اور شادیر کے مقام پرسینکڑوں ایکڑ آراضی دریا برد ہوچکے ہیں ۔اور ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کے رہائشی مکانات بھی بے رحم دریا کے موجوں کی نذر ہوگئے ہیں ( مکمل طور پر تباہ ھو گئے ہیں) جس سے لوگوں کے کروڑوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام ریشن ، شادیر اور متاثرین کے پر زور مطالبے پر حکومتی اہلکاروں اورعوامی نمائیندوں نے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد ان کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائیگا اور سرکار کی طرف سے بہت جلد متاثرین کی بحالی اور انکے تباہ شدہ جائیداد کامعاوضہ آداکیا جائیگا۔ عوامی نمائندوں اورسرکاری اہل کاروں کی یقین دھانی کے پیش نظر متاثرین نے حکومت کے ساتھ ہر قسم کی تعاون پر آمدہ گی ظاہر کی اور بچیے زمینات مستوج شاہراہ کی بحالی کے لئے سرکار کے حوالہ کردئیے تاکہ عوامی سطح پر اور سرکاری طور پر مزید مشکلات پیش نہ ہو ۔۔ تاہم افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں کئے گئے جس سے حکومت اور متاثرین میں بد اعتمادی پیدا ہوتی جارہی ہیے۔۔اورحکومت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ کئے گئے ایک وعدے پر بھی عمل درآمد نہیں کیاسکا۔ جوکہ حکومت اور منتخب نمائندگان کی بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انتظامیہ کی لا پرواہی اور حکومت کی بے حسی سے متاثریں کے اندر بداعتمادی پیدا ہورہی ہیے ۔لہذا سرکار کو چاہئے کہ فی الفور متاثرین کے ساتھ کیئے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرائیں۔ اورمتاثرین شادیر ریشن کی بحالی اور ان کے تباہ شدہ مکانات اور جائیداد کے مغاوضے کی بر وقت آدائیگی ممکن بنائیں۔ ورنہ حالات خراب ہونے اور مستوج روڈ کی دوبارہ بندش کا ذمہ دار متعلقہ اہلکار اور ذمہ دار افراد ہونگے۔۔۔۔دوسری طرف حالیہ بارشوں سے اپر چترال کے اکثر دیہات اور وہان کے مکینوں کے رہائشی مکانات،مال مویشی خانے، باغات اور تیار فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔۔بونی، تریچ، کھوژ، غورو، چوئنج، چنار، بریپ، ماہتنگ یارخون ویلیز کوشٹ کے علاوہ مزید دیہات حالیہ تباہ کن بارشوں سے بری طرح متاثر ہوچکے ہیں اور لوگون کے املاک کو بری طرح نقصان پہنچ چکا ہیے۔۔لہذا عوامی مطالبے کے پیش نظر ڈزاسٹرمنیجمنٹ ، حکومت وقت اور متعلقہ انتظامیہ فوری اقدام اٹھائیں اور متاثریں کے نقصانات کا ازالہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں