246

چترال یونیورسٹی کا مالی بحران تشویشناک ہے ، صوبائی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن فوری فنڈ ریلیز کریں /قاری جمال عبدالناصر چترال

چترال(…..) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئر کے سنیئر نائب امیر قار ی جمال عبدالناصر نے چترال یونیورسٹی کے مالی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوازئیدہ ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن فوری طور پر فنڈ جاری کریں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں قاری جمال عبدالناصر نے کہا چترال یونیورسٹی ایک قومی ادارہ ہے، اسے فعال بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے مگر جمعیت علماء اسلام کو اس بات پر افسوس ہو رہا ہے کہ ابھی تک یونیورسٹی کو درکار فنڈ جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ یونیورسٹی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ظاہری بات ایسے حالات میں اس قومی ادارے کے دیگر معاملات بھی مسائل دوچار ہونگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن فوری طور پر چترال یونیورسٹی کیلئے مطلوبہ فنڈ کا اجراء کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی کے حوالے سے اقدامات مایوس کن ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ متعلقہ اداروں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں مگر چترال کے عوام بالخصوص نوجوان اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے کہ انکے مستقبل کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جائے۔ انہوں نے کہا یونیورسٹی آف چترال کے مالیاتی و دیگر مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام ہر فورم پر موثر آواز اٹھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں