این سی ایچ ڈی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے چترال سمیت ملک بھر میں ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا/جی ایم محمدافضل

چترال (ڈیلی چترال )ڈپٹی ڈائریکٹر/جنرل منیجراین سی ایچ ڈی چترال محمدافضل نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کی جانب سے پرانے پی آئی اے چوک چترال میں سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے منعقدکردہ ریلیف کیمپ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی جانب سے ہر مشکل وقت میں مصیبت زدہ افراد کی مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستان بھرمیں ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع لوئرچترال میں بھی نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ٹیم نے چترال بازار میں ریلیف کیمپ لگا کر سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کر رہے ہیں – چونکہ سیلاب زدگان بہت مشکل سے گزر رہے ہیں اس لئے ہر استطاعت رکھنے والے خواتین و حضرات کو اس نیک کام میں این سی ایچ ڈی کی ٹیم کیساتھ بھر پور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں ایمرجنسی کی سی صورتحال ہے سیلاب زدگان اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں ان کے بحالی کے لئے ہمیں حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہرمکتب فکرکے لوگ اپناکرداراداکریں تاکہ اپنے ہم وطنوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیکر انہیں باعزت شہری بنائیں ۔انہوں نے تاجربرادری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سے درخواست کی ہے کہ بھرپور انداز میں متاثرین کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔