220

استور میں قراقرم بینک کا ملازم بینک سے 6کروڑ روپے چوری کرکے غائب ہوگیا،بینک انتظامیہ نے 5ملازمین کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی

استور میں قراقرم بینک کا ملازم بینک سے 6کروڑ روپے چوری کرکے غائب ہوگیا،بینک انتظامیہ نے 5ملازمین کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے جبکہ پولیس کو رپورٹ بھی درج کرادی گئی ہے،استور کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری کی واردات میں قراقرم بینک کی عیدگاہ برانچ سے بینک ملازم 6کروڑ روپے چوری کرکے غائب ہوگیا،متعلقہ ملازم کے حوالے سے بینک کے ذمہ داروں نے استور تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 380/406/408/409ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے دوسری جانب چوری کے بعد بینک کے پانچ ملازمین کو معطل بھی کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب چوری میں ملوث ملزم چار روز سے ڈیوٹی پر نہیں آیا بینک حکام نے جب ریکارڈ کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ6کروڑ روپے غائب ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم ایک دن میں نہیں چرائی گئی بلکہ رقم کچھ عرصے سے چرائی جارہی تھی،بینک کے دیگر ملازمین کو غفلت کامظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ بینک کا دیگر عملہ تو اس واردات میں شامل نہیں تاہم حتمی بات تفتیش مکمل ہونے پر ہی کہی جاسکتی ہے.
بہ شکریہ K2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں