ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے چترال بازار میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے پشاور منتقل کر دیا

چترال ( نامہ نگار ) ایف آئی اے ٹیم پشاور نے چترال بازار میں دو افراد کو غیر قانونی طور پر منی ایکسچینج کے الزام میں حراست میں لینے کے بعد انہیں تفتیش کیلئے پشاور منتقل کردیا ۔ ایف آئی اے کو شک ہے ۔ کہ مذکورہ افراد غیر قانونی طورپر منی ایکسچینج میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خالد سلیم کی قیادت میں اے ایس آئی سفید خان و امرز علی اور ہیڈ کنسٹبل واجد پرمشتمل ایف آئی اے ٹیم گذشتہ روز چترال آئی ۔ اور چترال بازار میں مبینہ طور پر ڈالر ، ریال کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث گل زمین ولد محمد جلال ہول سیل ڈیلر و وارث ولد گل محمد افغانی کو حراست میں لے کر ابتدائی طور پر تھانہ چترال میں تفتیش کی ۔ اور ان کے بینک چیک بک ، موبائل اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لئے ۔ اور مزید تفتیش کیلئے انہیں پشاور لے گئے ۔ ذرائع کے مطابق گل زمین سے 105000 و وارث خان 273000 روپے پاکستانی کرنسی چیک بک و دستاویزات بر آمد کئے گئے۔ اور مزید انوسٹگیشن کیلئے ایف آئی اے ٹیم اپنے ساتھ پشاور لے گئی ۔ ایک تیسرے شخص کو کچھ بر آمد نہ ہونے پر چھوڑ دیا گیا ۔