Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تقریری مقابلے اوراس طر ح کی دوسری مثبت سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ ہیں/پرنسپل ڈگری کالج پروفیسرکریم اللہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارالحق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں انٹرکالجز ٹیلیٹ ہنٹ پروگرام یعنی طلبا ء وطالبات کے درمیان مختلف موضوعات پر مقابلے کاانعقادکیاگیا ۔جس میں اپر اورلوئرچترال سے 70کے قریب طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔آل چترال انٹرکالجز ٹیلیٹ ہنٹ پروگرام میں کالجز کے طلبا و طالبات کے مابین حمدباری تعالیٰ ،حسنِ قرآت ،نعت رسول مقبول ،مزاحیہ ،انگریزی،اردوتقاریر،آرٹس،کیلی گرافی ،کوئزکم پٹیشین اوردوسرے 12موضوعات پرمقابلے ہوئے ۔ مقابلےمیں اول ، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو ایواڈ ،نقدی چیک اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پرطلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر کریم اللہ ، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر چترال محمد ساجد افریدی اوردوسروں نے کہاکہ تقریری مقابلے اوراس طر ح کی دوسری مثبت سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء وطالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں ان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں جو عملی زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چترال کے نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہم بھی دنیا میں ایجادات اورتحقیق و ترقی کی دوڑ میں ٹاپ پر آجائیں گے کیو نکہ بچوں نے اپنی پوشیدہ ذہنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرکے یہ واضح کیا ہے کہ ہمارے طلبا و طالبات تعلیمی میدان میں کس قدر دلچسپی لے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button