پی ٹی آئی حکومت نے فنڈز کی فراہمی کو روک جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا ہے صدرخواتین ونگملاکنڈ ڈویژن بی بی جان

چترال ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ ڈویژن کے خواتین ونگ کے صدراور تحصیل کونسل چترال کے رکن بی بی جان نے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر آئین اور قانون کی منافی قدم ہے ا ورپی ٹی آئی حکومت کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتی ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں نے الیکشن اس لئے لڑی تھی کہ وہ منتخب ہوکر عوام کی خدمت کریں اور کروڑوں ووٹروں نے ووٹ اس لئے ڈال دی تھی کہ وہ اپنے نمائندے چن کر ان سے ترقیاتی کام کرواسکیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے فنڈز کی فراہمی کو روک جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی یہ قدم دراصل کروڑوں ووٹروں کی مینڈیٹ کے ساتھ توہین ہے جبکہ یہ جماعت جمہوریت کا نعرہ لگاتے نہیں تھکتی اور یہ صورت حال برقرار رہا تو صوبے بھر سے منتخب بلدیاتی نمائندے سر وں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے اور صوبائی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں گے۔