کالاش ویلی رمبور اور مضافات میں مسلادھاربارش ہوئی . جس کے نتیجے میں رمبورکے متعدد مقامات پر برساتی نالوں میں سیلاب آئے

چترال ( محکم الدین ) اتوار کی سہ پہر کالاش ویلی رمبور اور مضافات میں مسلادھاربارش ہوئی . جس کے نتیجے میں رمبورکے متعدد مقامات پر برساتی نالوں میں سیلاب آئے . سب سے زیادہ سیلاب کالاشگرام کے مقام پر آیا . جہاں پہاڑی پر سے آنے والے سیلابی ملبے سے تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا . اور مکینوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی . تاہم ملبے سے ان کے گھر بھر گئے . اور مکانات اور اس میں موجود سامان کو نقصان پہنچا . سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش نے میڈیا کو بتایا . کہ سیلاب سے شیر ولی خان , اسماعیل اور کمانڈر کا لاش کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے . جبکہ سیلاب نے کئی مقامات پر فصلوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. اسی طرح رمبور روڈ کئی جگہوں پر سیلاب کی وجہ سے بلاک ہو چکا ہے . اور آمدورفت عارضی طور پر بند ہے . مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی ہے . کہ روڈ کو کھولنے کا فوری طور پر انتظام کیا جائے. اور متاثرہ گھروں اور فصلوں کے نقصانات والے افراد کی مالی طور پر مدد کی جائے . گذشتہ دس دنوں سے یکے بعد دیگرے تینوں کالاش ویلیز میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے . عید سے چند دن پہلے بریر ویلی , عید کے دن بمبوریت ویلی اور آج اتوار کے روز رمبور ویلی میں سیلاب آیا ہے . اور لوگوں کو نقصان پہنچا ہے