تازہ ترین
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف چترال کا دورہ کیا۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف چترال کا دورہ کیا۔ انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں/سیکشنز میں لے جایا گیا۔ دورے کے دوران فیکلٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سے ایک مختصر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی الحاق شدہ کالجوں کے طلباء اور فیکلٹی کو اپنی تمام تعلیمی کوششوں میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔