تازہ ترین

کیڈٹ کالج حسن ابدال کا چترال کے مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے “نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام” (NOP) کا اعلان

​چترال/ کیڈٹ کالج حسن ابدال (CCH) نے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اپنے نویں “نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام 2026” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ان باصلاحیت طلبہ کی تربیت اور رہنمائی کرنا ہے جو وسائل کی کمی کے باعث کیڈٹ کالج کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری نہیں کر پاتے۔

​یہ خصوصی تربیتی پروگرام جون اور جولائی 2026 میں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقد ہوگا، جہاں منتخب طلبہ کو کالج کے ماحول میں رکھ کر داخلہ امتحان کے لیے تیار کیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے محکمہ تعلیم کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

رواں سال چترال کے لیے دوہری خوشی کا باعث ہے کیونکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے موجودہ کیڈٹ کیپٹن (2025-26) محمد ولی اللہ کا تعلق بھی چترال سے ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر چترال کے نوجوانوں کو درست سمت اور مواقع فراہم کیے جائیں، تو وہ ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ٹاپ کر سکتے ہیں۔

​چترال کے وہ اسکول جو اپنے مستحق اور ذہین طلبہ کو اس پروگرام میں شامل کروانا چاہتے ہیں، وہ فوری طور پر کالج انتظامیہ یا نامزد نمائندوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر ​راؤ ہاشم عظیم، جو اس پروگرام کے لیے چترال میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے مقامی اسکولوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ چترال کا مستقبل مزید روشن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button