Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال کے تمام افغان مہاجر طلباء کو یواین ایچ سی ار کی طرف سے اسکالرشپ جاری۔

یونیورسٹی آف چترال میں زیر تعلیم تمام افغان مہاجر طلبا ء کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے ڈافی ا سکالرشپ پہلی مرتبہ جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسرڈاکٹر ظاہر شاہ نے یو این ایچ سی ار پاکستان کا یونیورسٹی آف چترال کے افغان طلباء کو ا سکالرشپ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے۔ کہ یو این ایچ سی ار پاکستان آئیندہ بھی یونیورسٹی آف چترال کے افغان طلباء طلبات کو یہ ا سکالرشپ دیتا رہے گا۔ اس کی وجہ سے چترال اور اردگردمیں بسنے والے افغان مہاجرین پر اعلی تعلیم کے حصول کے دروازے کھلیں گیں۔

Related Articles

Back to top button