192

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی انتھک کوشش اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی معاونت سے یونیورسٹی آف چترال نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

یونیورسٹی آف چترال کے لیے سین لشٹ چترال میں 200 کنال اراضی کے حصول کے لیے زمین کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی ڈی سی آفس لوئر چترال کی جانب سے شروغ کر دیا گیا۔ زمین کی حصول کا مرحلہ انشاءاللہ آئیندہ 2 ، 3 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد کنسلٹنٹ جو کہ پہلے ہی ہائر کیا جا چکا ہے ۔ سائٹ پر عملی کام جلدی شروع کرےگا۔ وائس چانسلر یونورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی زیر قیادت یونیورسٹی کی ترقی کا سفر جاری ہے
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ محمود خان، معاون خصوصی وزیر زادہ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش ،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن داوود خان، اور ڈپٹی کمشنر انوارالحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زمین کی حصول کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی بھر پور مدد کی۔ اور وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ان سب کا تعاون اس طرح جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں