Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہلال احمر دُکھی انسا نیت کی خدمت کیلئے کو شاں ہے۔حتساب کمیشن کے سا بق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان

شانگلہ ( رپورٹ: سرفراز خان ) چےئر مین پی آر سی ایس خیبر پختونخوا اور احتساب کمیشن کے سا بق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ ہلال احمر دُکھی انسا نیت کی خدمت کیلئے کو شاں ہے صو با ئی حکومت اور محکمہ صحت اگر فنڈز دیں تو شانگلہ کے ویران ہسپتالوں کی حالت بہتر کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر الپوری میں ہلال احمر پاکستان کی ضلعی برا نچ کی تعمیر کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، چےئر مین ریڈ کراس کی ہیڈ آف آفس ہنی لورا، ڈپٹی سیکرٹری رفیع اللہ بنگش ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلد ار محمد، ٹی ایم او الپوری محمد افضل خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات عبد الکبیر خان سمیت معززین علا قہ بھی موجود تھے، ضلع برانچ کیلئے زمین ضلعی حکو مت نے دی ہے اور عمارت کی تعمیر پر گیارہ ملین سے زائد کی لا گت آئے گی اور یہ عمارت ایک سال میں مکمل ہو گی ، قبل ازیں حامد خان نے کھدا ئی کر کے عمارت کی تعمیر کا افتتاح کیا، تقریب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ٹی ایم او شانگلہ محمد افضل خان نے بھی خطا ب کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کہا کہ پی آر سی ایس کی خد مات سے انکار نہیں زلزلہ اور سیلاب میں پی آر سی ایس کے سٹاف نے بہتر طریقے سے خد مات سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز چےئر مین ریڈ کراس نے دئیے ہیں جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے سیکٹر میں کام کر نا چاہتے ہیں اور ہم نے پرو پو زل بھی صو بائی حکومت کو جمع کرا دیا ہے لیکن اگر وہ فنڈز دیں تو ہم شانگلہ کے ویران ہسپتالوں کے حالت بہتر بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button