تازہ ترین
جوشی فیسٹول اپنی ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ آخری رسومات کی آدائیگی کے مراحل میں داخل، دوباژ پُل جو گذشتہ روز اپنی بحالی کے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ منقطع


کی آمد متوقع ہے ۔ دوسری طرف فیسٹول کی متبرک جگہ چھارسو ( ڈانسنگ پلیس) کا کام جمعہ کے روز کالاش لڑکیوں نے انجام دی ۔ اسی طرح ڈانسنگ پلیس میں جگہ کی کمی کے باعث قریبی زمین کو بھی سیاحوں کی نشست اور وی آئی پیز کیلئے سٹیج تیار کرنے کیلئے عارضی طور پر حاصل کی گئی ہے ۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے گریک والنٹئیر اتھاناسیاس کی تعمیر کردہ کلاشہ دور میں بھی قیام کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اور آرائش و تزین کا سلسلہ جاری ہے ۔ جسے بطور گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل ا نتظامیہ کے مہمان استعمال کریں گے ۔ فیسٹول میں آنے والے سیاحوں کی خریداری کیلئے بھی مختلف سٹالز کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جس میں جیمز اینڈ جیولری کے علاوہ خام مال اور ہنڈی کرافٹ کے سٹالز شامل ہیں ۔ کلاش ووکیشنل سنٹر کی خواتین نے بھی بیش قیمت رنگوں سے بھر پور کالاش لباس کی نمائش کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ اسی طرح سیاحوں کیلئے فیسٹول کے ساتھ ساتھ ان مختلف سٹالوں میں خریداری اور مقامی ثقافت سے معلق آگہی کے مواقع ملیں گے ۔ درین اثنا جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے دوباژ پُل کی وزٹ کی اور کہا ۔ کہ فیسٹول کے دوران آمدورفت کی کوئی تکلیف سیاحوں کو نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کلاشہ دور اور بتریک ڈانسنگ پلیس بھی دیکھا ۔ فیسٹول میں کئی وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کی آمد متوقع ہے ۔