219

جمعیت علمائے اسلام کے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں منعقد

چترال (نمائندہ) جمعیت علمائے اسلام کے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ دنوں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے خصوصی ملاقات میں پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر پیش رفت کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ جے یو آئی کے ٹاؤن تھری کے جنرل سیکرٹری، آل پارٹیز اسٹیئرنگ پارٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حاجی غلام علی جیسے درویش صفت اور صلاحیتوں کا مالک شخصیت کو گورنر شپ کے لئے انتخاب قائدجمعیت کی دور اندیشی اور وژن کا بین ثبوت ہے۔ اجلاس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، مو لانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن، شیخ الحدیث والقرآن مولانا فتح الباری، قاضی نسیم، پشاور میں رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری وقار اخونزادہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال کی ترقیاتی کاموں میں گورنر کی اظہار دلچسپی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر چترال کے حالات کے تناظر میں تفصیلی غور وحوض ہوئی اور آئندہ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے پر مشاور ت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں