181

جے یو آئی لویر چترال کے وفد نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے صوبائی صدر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات

چترال(نامہ گار) جے یو آئی لویر چترال کے امیر مولانا عبد الرحمٰن اور جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن کی قیادت میں پارٹی وفد نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے صوبائی صدر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی جس میں جے ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما اور ٹاؤن تھری کے جنرل سیکرٹریں اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت فضل الرحمان جغوری ، مولانا فتح الباری اور دوسرے بھی موجود تھے۔ وفد نے وفاقی حکومت سے تعلق رکھنے ترقیاتی کاموں اور خصوصی طور پر این ایچ اے کی روڈ منصوبوں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا. مولانا عطاء الرحمن نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ روڈ پراجیکٹ سے متعلق چترال کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں