Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم پی ایزوسائل لانے کے بجائے چترال میں مسائل پیداکرتے ہیں،غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے چترال کے عوام مشکلات سے دوچارہیں۔مغفرت شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چترال ٹومحمدریاض ،،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی لٹکوہ محمدحسین،،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی اویرعبدالطیف ،،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی ارکاری،وی سی ناظمین اورکونسلروں کے ہمراہ گورنرکاٹیچ چترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی ایزوسائل لانے کے بجائے چترال میں مسائل پیداکرتے ہیں۔ان کی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے چترال کے عوام مشکلات سے دوچارہیں۔سرکاری افسران کوسیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگرسیاست کرناہے توسرکاری کرسی چھوڑ کرسیاست میںآجائیں۔سرکاری افسران اپنی حدود میں رہیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کاترقیاتی فنڈایم پی ایزکے ایماپرخرچ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ فنڈضلع کونسل کے منتخب نمائندے ہی اپنے علاقوں میں اپنی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کاموں پراستعمال کرنے کے مجاز ہیں۔ڈسٹرکٹ ناظم نے کہاکہ خورشدشاہ کی طرف سے دیے گئے پانچ کروڑروپے ایم پی ایز اپنے ورکروں میں ایک ایک لاکھ روپے کرکے ٹافیوں کی طرح تقسیم کئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ضلعی حکومت پرالزامات عائد کررہے ہیں جبکہ عوام اُن کی کمزوری بخوبی جاچکے ہیں36کروڑ روپے کندوجال روڈ پرخرچ ہورہاہے صرف 40گھروانوں کیلئے ان میں سے اگرتین کروڑ روپے گرم چشمہ روڈ پرخرچ کیا جاتاتوعوام دوستی کاثبوت مل جاتا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اورایم پی ایز ضلعی حکومت کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اُن کایہ خوب کھبی بھی پورانہیں ہونے دیں گے۔عوام حقیقت جان چکے ہیں مزیداُن کواندھیر ے میں رکھا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی کی رقم پر قبضہ کیا گیا ہے اور اُنہیں خرچ بھی نہیں کیا جارہا ندی نالوں میں طغیانی ہے نہروں کی بحالی پر کام نہیں ہو سکتا ۔ فضلیں پانی نہ ہونے کے باعث سوکھ رہے ہیں اس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر چترال پر عائد ہوتی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہماری اکاؤنٹ 4کئی ماہ سے بلاک تھی۔ ممبران صوبائی اسمبلی ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد انکوائیری اور پکڑ دھکڑ ہو گی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔یونین ناظم چترال ۲ ریاض احمدنے جشن چترال کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 77لاکھ روپے جشن چترال میں خرچ کرنے کے بجائے چترال کے پینے کی پانی میں استعمال کیاہوتاتوآج عوام پینے کی پانی کے لئے نہیں ترستے۔جشن چترال کے نام پر عوام کی نیندیں حرام کر دی گئیں رات کے وقت ناج گانوں کے پروگرام کو لاؤڈ سپیکروں کے ز ریعے اونچی آواز میں چلاکر اور پٹاخے چھوڑ کر رات گئے تک شہریوں پریشان کرکے رکھا گیا.

1

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button