244

اجنو اور ریچ شاید پاکستان کا حصہ نہیں ایک ہفتہ گزر گیا روڈ بند اور عوام محصور ہیں۔

حالیہ شدید برف باری کے اجنو ،ریچ کئی دنوں سے بند ہے متعلقہ زمہ دار ادارے قبول کرنے کو تیار نہیں ہزاروں منت سماجت شفارش دھائی کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو کی ذاتی دلچسپی سے ایک ٹریکٹر برف صاف کرنے کے لیے روڈ پر بیجھا گیا تھا جو صرف دو دن کام کرنے کے بعد مزید کام کرنے سے یہ کہکر انکار کی کہ اس میں فنڈ نہیں ہیں۔نہ سی اینڈ ڈبلیو زمہ دری لینے کے لیے تیار ہے نہ ٹی ایم او موڑکھؤ تورکھو دلچسپی لے رہی ٹی ایم او کا کہنا کہ ایم اینڈ آر کی مد میں کوئی فنڈ مختص نہیں تو ایسے میں جائے تو جائے کہاں گویا اجنو اور ریچ تورکھو کسی کی عملداری میں نہیں خود مختار ریاست ہے اس وقت علاقے کے عوام ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیامحصور ہیں علاقے میں اشیائے خورد نوش کی قلت ہے ۔بیمار بیستروں پر سسک رہے ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں شہر ناپرسان ہے۔ریچ کے عوام تمام اداروں سے مایوسی کے ریٹائرڈ صوبیدار نادر (جو کہ کونسلر)بھی ہے کے قیادت میں اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم کام ان کے بس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں