248

عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے لوئر چترال پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ۔

چترال(نامہ نگار )لوئر چترال میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ فاصلوں کو مزید کم کرنےکی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان(PSP) کی پبلک انگیجمنٹ پلان کے تحت پولیس کی جانب سے عوام میں جرائم کے خلاف آگاہی پھیلانے اور جرائم کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں رواں ہفتے ایس۔ایچ۔اوز اور بیٹ افسران کمیونٹی میں جاکر مشیران علاقہ،علمائے کرام اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا۔

جس میں منشیات، غیر رجسٹرڈ کرایہ داران اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں و جرائم کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔ پبلک میٹنگز میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی جا رہی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے جتنے کم ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا اتنی ہی جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عوامی رابطہ مہم سے عوام دوست پولیس کو فروغ ملے گا ۔پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جائز مسائل کو حل کریں گے۔

لوئر چترال کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے اور دیگر سماجی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس اور عوام کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں نوجوان نسل کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیں۔ مقامی عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات اور دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
موجودہ ملکی صورتحال کےے پیش نظر عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد یا غیر مقامی افراد کے بارے اپنی قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔ چترال کے پرامن فضاء کو برقرار رکھنے میں عوام اپنے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں