381

پی ایم ایس افسران کے جائز مطالبات کو آئینی و قانونی دائرہ کار کے اندر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخواکے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ایم ایس افسران سمیت سرکاری ملازمین صوبائی حکومت کی انتظامی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تقرر و تبادلوں، ترقیوں اور مراعات سے متعلق انکے تمام جائز مطالبات و معروضات کو آئینی و قانونی دائرہ کار کے اندر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی وہ سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پی ایم ایس اور کمپیوٹر آپریٹرز ایسوسی ایشنز کے احتجاجی کیمپ میں ہڑتالی افسران و ملازمین سے خطاب کر رہے تھے ارکان اسمبلی اعزازالملک افکاری، سعید گل اور سلطنت یار بخاری ایڈوکیٹ سمیت جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنما بھی انکے ہمراہ تھے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمپیوٹر آپریٹرز کی اپ گریڈیشن بڑا مسئلہ نہیں یہ وسائل کے ساتھ ہی جلد ہو جائے گا تاہم وہ کیمپ کے دورے کے فوری بعد وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں جہاں پی ایم ایس افسران کے مطالبات و مسائل کا بغور جائزہ لیا جائے گا البتہ افسران کا فرض ہے کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کی بدمزگی پیدا کرنے اور شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے اپنے بنیادی ایشوز اور مسائل پر فوکس کریں پی ایم ایس افسران دراصل ہمارے ہی افسران ہیں اور وہ یہ تسلی رکھیں کہ انکے مسائل صوبائی حکومت نے ہی پیارو محبت کے ماحول میں پورے افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے ہیں مگر احتجاج کا دورانیہ بھی کسی صورت طویل نہیں ہونا چاہئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ افسران اس ضمن میں پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں