235

قوموں کی عزت ہم سے ہیں۔۔….تحریر:شہاب ثنا برغوزی

بلاشبہ عورت کائنات میں اللّٰہ تعالیٰ کی سب سے خوبصورت تخلیق ہے ،بحیثیت ماں،بہن،بیوی اور بیٹی اس کا ہر روپ زندگی کی علامت اور زندگی سے عبارت ہے ۔۔
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔۔۔
خواتین کے حقوق کا عالمی دن کہنے کو تو یہ ایک مغربی تحریک ہے اور ایک مہذب ملک کے طور پر پاکستان نے بھی اس کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی عالمی یاداشت پر دستخط کر رکھے ہیں لیکن بحیثیت مسلمان ہمارا یہ سوچنا کہ ہمارا اس تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ،کیونکہ عورتوں کو جو حقوق ہمارے دین متین نے چودہ سو سال پہلے عطا کر دیے وہ رہتی دنیا تک اس کے اخلاقی ،معاشی،معاشرتی مقام ،رتبہ عزت اور ناموس کا تحفظ کرتے رہیں گے اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو خواتین کے حقوق کا ایک مکمل چارٹر دیتا ہے چاہے وہ جائیداد میں حصہ ہو یا شادی سے پہلے پسند کا خیال رکھنے کا حق اور جنت کو ماں کے قدموں میں بتا کر تو اسے امر کردیا ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کے احکامات پر ان کی اصل روح کے مطابق نافظ کریں ۔ ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ دیگر دوسرے معاملات کی طرح خواتین کے حقوق کے ضمن میں بھی ہم جانے انجانے میں اللّٰہ تعالیٰ کی نافرمانی کے مرتکب ہو رہے ہیں ،عزت کے نام پر قتل،کاری،قران سے شادی،گھریلو تشدد اور نان نفقہ کے عدم تحفظ کا اسلام سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ۔عورت قابل احترام ہے کائنات کا حسن گھر کی رونق اور نظام زندگی کی تکمیل ہے ہم ماں کا عالمی دن بھی مناتے ہیں جو کہ ایک عورت ہے۔
عورت ایک نازک کانچ ہے اور کانچ کے ساتھ نرمی کا تعامل کرنے کی ہدایت ہے۔عورت صرف شکل اور جسم کی وجہ سے خوبصورت نہیں لگتیں ،وہ اس لئے بھی پیاری ہے کہ وہ کالج ، یونیورسٹی سے گھر تک لڑکوں کا پیچھا نہیں کرتی،وہ رشتے کا انکار سن کر لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک کر نہیں بھاگتی،وہ ریلیشن ٹوٹنے کے بعد لڑکے کو دھمکی نہیں دیتی کہ تمہاری تصویریں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردوں گی،شادی کے بعد شوہر سے چھوٹی چھوٹی بات پر ہاتھ نہیں اٹھاتی،باپ کی جائیداد سے نام نہاد معاشرے کے خود ساختہ قوانین کے ڈر سے خود کو بے دخل سمجھ کر چپ ہونے والی ،طلاق کی دھمکی نہیں دیتی چپ ہو جاتی ہے برداشت کر جاتی ہے ظلم سہہ کے بھی حالات سے سمجھوتا کرلیتی ہے کہ میری طلاق کا سن کے میرے بوڑھے ماں باپ نہیں سہہ پائیں گے یا میں اپنے بچوں کو لیکر کب تک اپنے بھائی بھابھی پر بوجھ بنوں گی۔اس لیے تو عورت بہت پیاری ہوتی ہے۔۔۔۔
درحقیقت یہ دن ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اللّٰہ پاک کے دین کو سمجھیں ،عورت کے کردار کو تسلیم کریں ،اس کو اس کے جائز حقوق مہیا کرکے اللّٰہ پاک اور اللّٰہ پاک کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کو راضی کریں تاکہ ہم پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ یہ کہنے کے قابل ہو سکیں کہ ہماری زندگیوں میں ہر دن عورت کا اپنا دن ہے۔ہم ماں ہیں تو جنت ہیں ،ہم بہن ہے تو عزت ہیں ،بیوی ہے تو نعمت ہیں ،بیٹی ہے تو رحمت ہیں ،
ایک مہذب دنیا کے مہذب ملک مہذب شہری ہونے کے ناطے آپ سب کو عالمی یوم خواتین مبارک ۔۔❤️❤️❤️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں