305

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے خواتین کی ترقی کے لئے پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد

چترال (نامہ نگار) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے خواتین کی ترقی کے لئے پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن منگل کے روز شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں کالاش ویلی سے آئے ہوئے خاتون نمائندے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خواتین کو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں کئے گئے پراجیکٹ کے تحت کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کئے گئے جس میں معیشت کا خصوصی حوالہ شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ چترال میں خواتین کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام، خواتین کے لئے مخصوص شاپنگ مارکیٹ قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر خودکفالت میں مدد کی فراہمی اور دوسرے امور کا ذکر کیاگیا۔ پینل ڈسکشن میں چترال کے حوالے سے خودروزگاری کے لئے کاروبارکے وسیع مواقع، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خواتین کے لئے اہمیت، خواتین کو درپیش سماجی نوعیت کے پیچیدہ مسائل اور میڈیا میں آواز نسواں کے حوالے سے ماہرین نے کامیابیوں اور چیلنجز کا ذکر کیا۔ کنونشن میں اے کے آر ایس پی کے منیجر سول سوسائٹی شائستہ کے علاوہ منیجر ایم اینڈ ای محمد یونس، منیجر ورک اینڈ انٹرپرائیز حمید پروگرام میں موجود تھے جبکہ کنونشن کے افتتاحی نشست میں ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں