Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال لوئر میں بطخ کے شکار کے لیے تالاب بنانے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد

چترال(نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے عوام کو مطلع کیاگیا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں بطخ کے شکار کے لیے تالاب (Duck Ponds) بنانے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ عوامی و نجی املاک کے تحفظ، دریاؤں کے بہاؤ میں رکاوٹ کے خدشات اور پلوں، سڑکوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور دو ماہ کی مدت تک برقرار رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button