196

کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی کی طرف سے ماہ رمضان میں غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی فوڈ پیکیج تقسیم

چترال ( محکم الدین ) کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی طرف سے ماہ رمضان میں غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی فوڈ پیکیج تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ پیکیج کی تقسیم کا عمل گذشتہ روز ایون موڑدہ سے شروع کیا گیا ۔ جوکہ دو سو خاندانوں تک پہنچا دیا جائے گا ۔ فوڈ پیکج میں گھی ،چاول ، چینی ، کھجور ، شربت ،بیسن سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ فوڈ پیکیج تقسیم کے ذمہ دار زندگی خان نے نے بتایا ۔ کہ پچاس سے زیادہ مستحقین میں پہلی کھیپ میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے گئے ۔ اور مجموعی طور پر دو سو گھرانوں کو یہ فوڈ پیکج فراہم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مردو خواتین مستحقین نے رمضان المبارک میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے پر کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور سوسائٹی کے دیگر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مہنگائی کے عفریت نے غریب و نادار لوگوں کے چولہے بند کر دیےہیں ۔اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ خصوصا چترال جیسے پسماندہ علاقےکے غریب اور بےروزگار لوگ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہیں ۔ ایسے میں ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں غریب لوگوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم بجھتے چولہوں کو پھر سے جلانے کی قابل تعریف کوشش ہے ۔ جس کیلئے ہم ڈاکٹر آصف محمد جاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈاکٹر آصف محمود کی طرف سے گذشتہ کئی سالوں سے فوڈ پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ جس سے غریب کنبوں کو ایک سے دو مہینے تک اشیاء خوردونوش کی خریداری کے غم سے نجات مل جاتی ہے ۔ جو کہ بہت بڑی بات ہے ۔ جبکہ موجودہ وقت میں صرف سوکھی روٹی کا ملنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے مستحقین کی سروے کرنے اور فوڈ پیکج ان تک پہنچانےکیلئےکوشش کرنےپر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے دست راست زندگی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور مطالبہ کیا ۔ کہ آیندہ بھی چترال کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئےفوڈ پیکجزکی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں