451

پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں اور یہ خدمت کی سیاست صحت تعلیم و دیگر تمام شبعوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے /ضلعی صدراے ایم ایم ایل چترال سیدرحمان ملک

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لوئرچترال سیدرحمان ملک نےکہاہے کہ نئی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے بوجھ میں پسی ہوئی عوام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی ریلیف اوردوسرے کاموں کا آغازکر دیاہے۔پی ایم ایم ایل لوئر چترال کی طرف سے رمضان المبارک کی مناسبت سے دکھی اور مجبور انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے فلاحی و رفاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اور اس سلسلے میں کفالتہ الائیتام سنٹرمرکزابوزرغفاری چھاوئی روڈ چترال میں یکم رمضان المبارک سے افطار دسترخوان پروگرام کے تحت فی سبیل اللہ افطاری اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اورعیدتک جاری رہے گا۔اس سارے انتظام میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر تعاون شامل ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرنے مخیرحضرات کے تعاون کو سراہاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال ودولت میں برکت عطا فرمائے اور انہیں صحت، ایمان اور عمل صالح کی طویل زندگی نصیب فرمائے۔انہوں نے کہاکہ پی ایم ایم ایل چترال میں یتیم بچوں کے لئے اچھے سکولوں میں تعلیم دینے کافیصلہ کیاہے اس سال عیدکے بعدسات سے گیارہ سال کے ۵۰یتیم بچوں کومختلف سکولوں میں داخلہ کرایاجائے گا جن کی تمام ذمہ داری پاکستان مرکزی مسلم لیگ برادشت کریں گے اوردوردرازعلاقوں سے آنے والے یتیم بچوں کوہاسٹل کی تمام جدیدسہولیات فراہم کریں گے اورچھٹیوں میں گھرآنے جانے کاکرایہ بھی ہم برداشت کریں گے ۔ ہم خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں اور یہ خدمت کی سیاست صحت تعلیم و دیگر تمام شبعوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کی صحافی برادری کے اعزاز میں دی گئی دعوتِ افطار و اعشائیہ کے موقع پر صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکواڈینٹر کفالتہ الائیتام سنٹرچترال محمدیحیی قریشی ،سماجی کارکن ضیاء الرحمن اوردوسرے نے بھی اظہارخیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں