Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے طلباء وطالبات کو انٹرپرنیورشپ کی طرف راغب کرنا اور صنعتی و کاروباری شعبے کی ضرورت کے مطابق کر تیار کرنا ہے/یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرزخیبرپختونخواکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال ،ضلعی انتظامیہ اور عزم علی شان آرگنائزیشن کی معاونت سے مدک لشٹ میں انٹرپرینیو رشپ کوفروغ دینے کے حوالے سے ایک سیشن کاانعقاد کیاگیا جس میں 120طلباء وطالبات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کیا جائے تا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا کارووبار شروع کریں اور دوسروں کیلئے روزگار پیدا کریں جس سے ملک پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے طلباء وطالبات کو انٹرپرنیورشپ کی طرف راغب کرنا اور صنعتی و کاروباری شعبے کی ضرورت کے مطابق کر تیار کرنا ہے ۔اوریہاں کے بزنس کمیونٹی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ضروری رہنمائی فراہم کر نے کی ضرورت ہے۔شرکاء انٹرپرینیورشپ کے فروغ اورترقی کے حوالے منعقدہ سیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام نے ان کے علم، تجربے اور مہارتوں میں اضافہ کیا ہے۔پروگرام کے آخرمیں شرکاء میں شیلڈزاورسرٹیفیکٹس تقسیم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button