Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی مستوج شندور روڈ میں کام کی بندیش چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہے /صدرمتحدہ عوامی تحریک مستوج سیدمولائی دین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال کے معروف سماجی وسیاسی شخصیت اورمتحدہ عوامی تحریک مستوج کے صدر سیدمولائی دین شاہ نےایک اخباری بیان میں چترال شندورروڈ میں کام کی بندیش اورمشینریزاٹھانے پرانتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چترال بونی مستوج شندور روڈ ، اور چترال کے تمام سڑکوں کی ابتر صورتحال خصوصا چترال بونی مستوج شندور روڈ میں کام کی بندیش چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہے ۔منتخب نمائندے بلند بانگ دعوے کرکے عوام سے ووٹ لینے کے بعدعوام کوریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔ سیاحتی اہمیت کے حامل وادیوں میں سڑکوں اور چترال شہر میں واقع سڑکوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جس سے یہاں آنے والے سیاح مایوس ہوکر واپس جاتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ چترال بونی مستوج شندور روڈ اور چترال کے دیگر زیر تعمیر سڑکوں کے لئے جلد از جلد فنڈز ریلیز کر کے ان پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ چترال بونی روڈ میں ترکول کواُکھاڑکی وجہ سے اپرچترال کے عوام دوگھنٹے کاسفرچارگھنٹوں کی مساوت میں طے کرچترال شہرپہنچتے ہیں ۔چترال شندورروڈ پر فوری کام شروع نہ کیا گیا تو سول سوسائٹی راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام زمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button