541

ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے، اسی تربیت پر بچے کی شخصیت پروان چڑھتی ہے/مولاناحسین احمد/مولاناسلیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کے معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر سرپرستی دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ ضیاء القرآن سے فارع التحصیل ہونے والے طالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقدہوئی ۔تلاوت کلام پاک کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک کانذرانہ پیش کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مولاناحسین احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے میدان میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لینا اور اعلیٰ ملازمتوں پر پہنچنا اس وقت تک ایک مسلمان کے لئے بے کار ہے جب تک وہ قرآن کی تعلیم بھی حاصل نہ کرے کیونکہ دین کو سمجھنے کے لئے قرآن اور حدیث ہی بنیادی ذرائع ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ چترال میں خواتین کی دینی تعلیم کا بیڑا اُٹھاتے ہوئے مولانا اسرارالدین الہلال نے مدرسہ ضیاء القرآن جیسی معیاری ادارے کی بنیاد ڈالی جس سے دختران قوم فیضیاب ہورہی ہیں۔ انہوں نے فارع ہونے والی طالبات پر زور دیا کہ وہ قرآن وسنت کی علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے۔ اسی تربیت پر بچے کی شخصیت پروان چڑھتی ہے۔ اخلاق کی جو تربیت ماں کی گود میں ہوتی ہے اسی تربیت پر بچے کی سیرت کے بننے یا بگڑنے کا انحصار ہوتا ہے۔
اس موقع پرمولاناسلیم نے تقریب سعیدبرائے تکمیل تجوید/ترجمہ اورناظرہ و قرآن مجیدکے فارع التحصیل طلباء وطالبات کومبارک بادیتے ہوئے کہاکہ باعمل حافظِ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن ایسا تاج پہنایا جائے گا،جس کی روشنی کے آگے سینکڑوں سورج کی روشنی بھی کم ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایک مسلمان پر قرآن پاک کے کئی حقوق ہیں جن میں سے ایک قرآن فہمی ہے اور ہر مسلمان کوچاہیے کہ وہ قرآن کا خاطر خواہ علم حاصل کرے۔ چترال میں خواتیں کے لئے قرآن فہمی اور تجوید کے سلسلے میں مدرسہ ضیاء القرآن کا ایک نمایان اور ممتاز کردار ہے
معروف سماجی کارکن وسابق صدرتجاریونین چترال شبیراحمدنے اسناد لینے والے طالبات کومبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اکثرمدرسوں میں غریب بچے زیرتعلیم ہوتے ہیں ۔اس لئے چترال کے کسی بھی مدارس میں تجویدالقرآن کی کتابوں کی ضرورت ہوتوہم سے رابطہ کریں انشاء اللہ تعالی ہم وہاں مفت کتابین پہنچائیں گے ۔
۔ اس سے قبل مدرسے کا مہتمم مولانا اسرارالدین الہلال نے کہاکہ مدرسہ ہذا سے ہرسال درجنوں طالبات امتحان میں ممتاز درجہ یعنی اے گریڈ میں کامیابی حاصل کررہے ہیں جبکہ مدرسہ ضیاء القرآن ضلع چترال میں وہ واحد مدرسہ ہے جہاں تجوید /ترجمہ ،ناظرہ اورقرآن مجیدکی تعلیم دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تجوید اور قرآت کے لئے محکمہ تعلیم میں استانیوں کی بھرتی کے لئے اس مدرسے کے اسناد کو قبولیت کا درجہ حاصل ہے۔یہاں بچیوں کومکمل دینی درس دیاجارہاہے یہاں سے فارع التحصیل طالبات انشاء اللہ تعالی اپنے والدین اور سرپرستوں کی امنگوں پر بھی پورا اترسکیں گے۔پروگرام کے آخرمیں فارع التحصیل اورپاس ہونے والے طالبا ت کو چادرپہناکرسرٹیفکیٹ سے نواز گیا اور تمام طالبات کوترجمہ والاقرآن مجیدکاتحفہ بھی پیش کیاگیا۔


 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں