تازہ ترین
مرحوم ڈاکٹر ضیاء اللہ نہایت ملنسار ،خوش اخلاق سچے اور کھرے انسان تھے/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نےچترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان ڈاکٹرضیاء اللہ خان کے اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال پران کے تمام لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا۔مرحوم ڈاکٹرضیاء اللہ خان نہایت ملنسار،خوش اخلاق سچے اورکھرے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین



