410

ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پہلی مرتبہ خاتون سائیکالوجسٹ عام اور خصوصی طور پر تولیدی صحت سے متعلق خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں کونسلنگ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز ) پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ لویر چترال ایڈولیسنٹ سیکسویل ریپروڈکٹیو ہیلتھ (اے ایس آر ایچ) پراجیکٹ کے تحت ژانگ بازار میں واقع ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پہلی مرتبہ خاتون سائیکالوجسٹ عام اور خصوصی طور پر تولیدی صحت سے متعلق خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں کونسلنگ کے لئے موجود ہوتی ہے جس سے پیر سے ہفتے کے دن تک دفتری اوقات کار میں مفت مشورہ لی جاسکتی ہے۔ سوشل موبلائزر شہزادی پروین نے منگل کے روز چترال پریس کلب میں صحافیوں کو اورینٹیشن دیتے ہوئے کہاکہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں قائم اے ایس آر ایچ سنٹر میں تولیدی اور نفسیاتی صحت کے بارے میں ماہر نفسیات کی سروسز سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر لحاظ سے ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آئے۔انہوں نے پراجیکٹ کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نوعمری میں تولیدی مسائل کا درپیش آنا بہت ہی نازک اور حساس معاملہ ہے جس میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ پیچیدہ نوعیت کے ذہنی ونفسیاتی مسائل بھی شامل ہوتے ہیں جوکہ دوررس اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے اس اہمیت کے پیش نظر اے ایس آر ایچ پراجیکٹ لانچ کرکے عمومی طور پر تولیدی صحت اور خصوصی طور پر نوعمری میں تولیدی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف مقامات پراس نوعیت کے سہولت فراہم کررہی ہے جس کے بارے میں خاص وعام کو جامع معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے وہ اپنے قرب وجوار میں ضرورت مند خواتین کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال آنے کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افیسر لویر چترال اصغر خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعے تمام پبلک سیکٹر اداروں میں اورینٹیشن سیشن کے لئے ذریعے اس سہولت کے بارے میں معلومات شئیر کی جارہی ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند خاتون اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں