چترال کے معروف و مشہور گلوکار منصور علی شباب کی پرسوزآوازمیں کھوارکےتقربیادوہزارسال پروانے لوک گیت”لوواہ”کی ویڈیولانچنگ تقریب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال اورانجمن ترقی کھوار چترال کے باہمی اشتراک سےچترال کے مقامی ہوٹل میں کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظرکے موضوع پرسمینارمیں چترال کے معروف و مشہور گلوکار منصور علی شباب کی پرسوزآوازمیں کھوارکےتقربیادوہزارسال پرانے لوک گیت”لوواہ”کی ویڈیولانچنگ تقریب رونمائی کااہتمام کیاگیا۔اس شانداراورپروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ مقصودالملک ،صدرمحفل اقبال الدین، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ،عبدوالی خان ایڈوکیٹ ،محترمہ فریدہ سلطانہ فری، شہانہ عزیز اسکالر پولینڈ، ثمرینہ حسین، حرا حکیم ، فرید احمد رضا،مراداکبر، ظہور الحق دانش اوردوسروں نے کہاکہ ادب کا ایک بڑا حصہ ایسا بھی ہے جو صدیوں سے سینہ بہ سینہ محفوظ چلا آرہا ہے اورجس کا کوئی حصہ تحریری شکل میں نہیں ملتا۔چترال کے لوک گیتوں میں بہادری وشجاعت سمیت ہرقسم کے موضوعات سمودئیے گئے ہیں ۔چترال کے معروف گلوکارمنصورعلی شباب کی آوازمیں موجودہ ویڈیولوک گیت”لوواہ "کی ریکاڈنگ چترال کی قدیم الات موسیقی کے ساتھ جدیدالات موسیقی کے ذریعے کرکے اس میں جدت پیداکرنے کی کوشش کی ہیں۔کھوارموسیقی کو زندہ کرنے کے حوالے سے منصورعلی شباب کانا م ہمیشہ سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔ گیت کی ریکاڈنگ میں چترال کے قدیم طرز طریقے کی صحیح ترجمانی کرکے یہاں کے رسم ورواج کو اجاگر کیاہے۔ مقریرین نے مزیدکہاکہ چترال کے منصور علی شباب نے اس گیت کے ذریعے چترالی کلچرکواجاگر کیابلکہ ساتھ ہی چترال میں سیاحت کوبھی فروغ دینے کی ایک بہترین کوشش کی گئی ہے۔جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پر منصورعلی شباب نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ لوک گیت”لوواہ "کی لانچنگ تقریب میں مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے معزیزیں نے شرکت کر کے مجھے عزت افزائی دی۔میں ان تمام لوگوں کی شکر گزا ر ہوں کہ انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی مجھے امید ہے کہ لوک گیت”لوواہ "میرےچاہنے والوں کو پسند آئے گا ہمیشہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں