Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اپر چترال کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم ۔

اپرچترال(نامہ نگار)امدادی چیک ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے مکمل نقصانات کے مد میں متاثرین کو دے دئے گئے۔ مکمل نقصان کے علاوہ جن لوگوں کے مال مویشی سیلاب برد ہوگئے تھے ان کو بھی چیک دئیے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کے دفتر میں ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں کے گھر کلی طور پر تباہ ہوگئے تھے ان کے درمیاں چیک تقسیم کی اور جن افراد کے مال مویشی سیلاب کے نذر ہوچکے تھے ان کو بھی چیک دئے گئے۔جزوی طور پر متاثرہ افراد کے لئے چیک تیار کرنے کا عمل جاری ہے اور جونہی چیک تیار ہونگے جزوی طور پر متاثر ہوئے لوگوں کے درمیاں تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button