404

مسلم لیگ ن چترال کے کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کے دل کا کامیاب اپریشن پر خوشی کا اظہار کیا گیا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترل)مسلم لیگ ن چترال کے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر سید احمد خان کے زیر صدارت پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔کابینہ کے اراکین نے میاں محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اجلاس میں چترالی عوام ،بہن ،بھائیوں اور ماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے وزیراعظم کے صحت یابی کے لئے دن رات دعائیں کرتے ہیں۔اجلاس میں خصوصاً علماء کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے مسجدوں میں میاں صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرائیں۔اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر اور یوٹیلیٹی سٹور ز میں رمضان پیکیج کی فراہمی پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احمد خان نے کہا اور اُمید ظاہر کی کہ وزیر اعظم دل کے کامیاب اپریشن کے بعد بہت جلد وطن واپس آکر پاکستان اور خصوصاً چترال کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی کوششیں تیز کرینگے۔اجلاس میں گولین گول بجلی گھر سے 2017تک چترال کو بجلی فراہم کرنے کے چیئرمین واپڈا کے بیان کو خوش آئیند قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ 2017تک چترال کو بجلی مہیا کرنے کا بیان وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ دورے کے موقع پر چترال کو 30میگاواٹ بجلی دینے کے پروگرام کا حصہ ہے جوکہ ابھی بہت جلد حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے۔اجلاس میں کابینہ کے اراکین صفت زرین،محمد وزیر،محمد کوثر ایڈوکیٹ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،مولانا یونس،امتیاز احمد ،حاجی محمد ظفر،خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ،فضل الرحیم ایڈوکیٹ ،حیدر لال اور جاوید وزیر وغیرہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں