Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی چترال کی طرف سے عوامی تحریک کا اعلان

چترال (نامہ نگار) جماعت اسلامی کو ضلع چترال کی سب سے منظم اور متحرک پارٹی تصور کیا جاتا ہے۔ پیر کے روز دفتر جماعت میں امیر ضلع مولانا جمشید احمد کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین، نائب امراء خان حیات اللہ خان، مولانا گلاب الدین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شجاع الحق بیگ اور تحصیل امیر قاضی سلامت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی بلز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا جائزہ لیتے ہوئے اہلیانِ چترال کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مسائل میں گھرے پسماندہ ضلع کے چیدہ مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھر پور عوامی تحریک کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت چترال کے طول و عرص میں مظاہروں اور ہڑتالوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس تحریک کے بنیادی مطالبات:
▪️چترال کو گلگت کے ریٹ پر گندم دیا جائے۔
▪️چترال کو سستی بجلی دی جائے۔
▪️چترال میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کئے جائے۔
▪️چترال میں بڑھتی ہوئی فحاشی کو روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button